قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)ختم نبوت کا دفاع فرض عین ہے،معاشرے میں تحفظ ختم نبوت کا نظرےہ عام کر نا وقت کی ضرورت ہے،7ستمبر کو چناب نگر میں ہونے والی انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس میں بھرپور شرکت کریں، امریکی آکسیجن اور استعماری بیساکھیوں کے سہارے دشمنان ختم نبوت کامیاب نہیں ہوں گے،مخیر حضرات اور حکومت سیلاب زدگان کی دل کھول کر امداد کریں،افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ بند کیا جائے،قانون ناموس رسالتکے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کی قسم کھائی ہے، ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے جا مع مسجد ختم نبوت دستگیر چوک گوجرانوالہ میں مشاورتی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کے ساتھ چونکہ بیرونی قوتوں کے مفادات وابستہ ہیں۔اس لیے قادیانیوں کی مبینہ مظلومیت اورفرضی ایذارسانی کا ڈھول پیٹ کر دنیاکی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے جو دراصل پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی منظم سازش کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ وبرطانیہ کو دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنے ہاں اسلام فوبیا اور یہود مخالف جذبات میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے,یہ کانفرنس اتحاد امت اور عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے پوری دنیامیں بیداری کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشن ختم نبوت پر کام کر نے والے مبارک باد کے مستحق ہیں سات ستمبر ملت اسلامیہ کیلئے فتح مبین کا دن ہے ۔