دوکوٹہ: مزدوری کی رقم مانگنے پر تکرار لڑائی میں تبدیل،10افراد زخمی

Aug 26, 2022

دوکوٹہ (نامہ نگار) مزدوری کی رقم مانگنے پر تکرار لڑائی میں تبدیل،10افراد زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر193 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد ممتاز، محمد ہاشم وغیرہ اقوام سگو محنت مزدوری کا کام کرتے ہیں انہوں نے ریاض چوہان کے رقبے پر مکئی لگانے اور تل کی فصل کاٹنے کا کام کیا جس کی مزدوری لینے کے لیے گئے تو وہاں پر ریاض چوہان سے تکرار ہو گئی اور بات لڑائی تک جا پہنچی، ریاض چوہان نے برادری کے لوگوں کو منگوا لیا اور پندرہ بیس افراد نے آتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس سے سگو برادری کے دس افراد محمد ہاشم، محمد اسلم، محمد شہزاد، محمد صفدر، محمد رمضان، صفدر حسین اور محمد صوبہ سمیت دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ سگو برادری کے افراد نے پولیس کے بروقت نہ پہنچنے کے خلاف عاصم چوک ٹبہ سلطان پور سے وہاڑی، ملتان اور میلسی کو جانے والے روڈز کو بند کرکے احتجاج کیا بعد ازاں معززین اور ڈی ایس پی میلسی کی طرف سے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین  منتچر ہو گئے ،پولیس نے متاثرین کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی۔
 احتجاج

مزیدخبریں