راجن پور،جام پور ( نامہ نگار ) سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کا رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور کا دورہ۔سیکریٹری نے ایمرجنسی، ایوننگ او پی ڈی میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری نے سی ٹی اسکین، ایکسرے یونٹ، ای سی جی، الٹرا ساونڈ اور دیگر میڈیکل مشینری کو چیک کیا۔ سیکریٹری محمد اقبال نے ڈائیلاسز یونٹ اور مختلف وارڈز میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔سیکریٹری نے اسٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی و فراہمی کو بھی چیک کیا۔ سیکریٹری نے زیر علاج مختلف مریضوں کی عیادت کی۔ سیکریٹری نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ادویات اور دیگرسہولیات بارے بھی استفسار کیا۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو بروقت اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں: سیکریٹری کی اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی اور کہا کہ مریضوں کوہسپتال میںکسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے سیکریٹری محمد اقبال نیمیڈیکل و پیرامیڈیکل اسٹاف مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے خندہ پیشانی سے پیش آئے۔
سیکریٹری ہیلتھ