دریائے سندھ کے سیلابی ریلے  سے معمر خاتون کی نعش برآمد  

رحیم یارخان (کرائم رپورٹر)سیلابی ریلے کے باعث بہہ کر جاںبحق ہونے والی نامعلوم معمر خاتون کی دریائے سندھ سے نعش برآمد۔ گزشتہ روز موضع مانک کے نزدیک دریائے سندھ میں 60سالہ نامعلوم خاتون کی تیرتی ہوئی نعش کودیکھ کر مقامی افراد نے اپنی مددآپ کے تحت نعش کودریا سے باہرنکال کرشناخت کی کوشش کی‘ تاہم شناخت نہ ہونے پر نامعلوم معمر خاتون کی نعش کو ہسپتال کے سردخانہ منتقل کردیاگیا۔
نعش برآمد 

ای پیپر دی نیشن