سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات کی گاڑی کو حادثہ،ڈرائیورزخمی

کوٹ ادو(خبر نگار) سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات کی گاڑی کو حادثہ،ڈرائیورزخمی تفصیل کے مطابق سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء کی گاڑی پرربنوازنامی ان کاڈرائیورسابق ایم این اے ملک سلطان محمودہنجراء کے ٹیسٹوں کیلئے لیب سے لڑکے کو اٹھانے  جارہا تھاکہ کنڈا اڈہ کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیاجس کے نتیجہ میں رب نواز شدیدزخمی ہوگیا،نامعلوم ٹرک ڈرائیور  فرار ہوگیا،شدید زخمی ڈرائیور بنواز کو تحصیل ہسپتال کوٹ ادو طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی کہ اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ڈرائیورزخمی

ای پیپر دی نیشن