24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 49 مریض رپورٹ ہوئے: ترجمان محکمہ صحت   

Aug 26, 2022

لاہور( این این آئی )محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 49 مریض رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی سے 22، لاہور سے 16، فیصل آباد سے 4 ،قصور سے 2، ملتان ، ننکانہ صاحب ، بہاولپور ، سرگودھا اور رحیم یار خان  سے 1، ایک کیس رپورٹ ہوا۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک  ڈینگی کے 793مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی  کے 196 مریض داخل  ہیں ۔
ڈینگی

مزیدخبریں