محمد پور دیوان (نمائندہ خصوصی )سے جنوبی پنجاب سرائیکی وسیب قدرتی آفات سیلاب بارشوں کے باعث شدید مشکلات سے دو چار ہے یہ وقت انتشار وسیاست چمکانے کا نہیں بلکہ اتحاد و اتفاق کا ہے سیاسی مذہبی جماعتیں وفاقی صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھرپور عملی اقدامات اٹھائی ضلع راجن پور کو آفت زدہ قرار دیکر قرضے جات معاف 6ماہ کے بجلی کے بلز معاف کئے جائیں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں روڈز کا انفراسٹرکچر بحال کیا جائے لائیو سٹاک مکانات فصلات کا معاوضہ دیا جائے وفات پاجانے والے لواحقین کو لاکھوں روپے نقد امداد وفاقی صوبائی حکومت کرے اہلسنت جماعتوں کے اتحاد کا خواہاں ہوں مشکلات کی اس گھڑی میں فروعی لاثانی مذہبی اختلافات پس پشت ڈالنے ہونگے مذہبی جماعتیں انتہا پسند ودہشتگرد نہیں بلکہ محب وطن قوم کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار سربراہ تحریک لبیک پاکستان صاحبزادہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے محمد پور دیوان ضلع راجن پور سب ڈویژن جام پور کے سیلاب متاثرین کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب ضلع راجن پور سخت آزمائش سے گزر رہا ہے قدرتی آفات کا سامنا کر رہا ہے مصیبت ودکھ کی اس گھڑی میں بلا تفریق رنگ ونسل لسانیت مزہبی اختلاف کو پس پشت ڈال کر سیلاب زدگان کے دکھوں کا مداوا کیا جائے انہوں نے سیلاب متاثرین میں خیمے خوراک راشن پانی دیگر سامان تقسیم کیا اور سیلاب زدگان کے مشکلات کے حل کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی اس پر تحریک لبیک کے صوبائی ڈویژنل قیادت اہلسنت رہنماؤں پیر سید منور حسین بخآری۔ علامہ حافظ قلندر بخش محمد سہیل پتافی صوفی اسلم خان پتافی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔
سعد رضوی