مشکل حالات میں اپنے سیلاب زدگان بہن، بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا قومی فریضہ ہے: گورنر پنجاب

Aug 26, 2022 | 11:21

ویب ڈیسک

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کیا گیا۔

گورنر پنجاب کی جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے  فوری فلڈ ریلیف مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹی فیکلٹی اور طلباء سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز، کپڑے، خوراک اور ضروری سامان اکٹھا کریں۔سیلاب متاثرین کے لیے اکٹھا کیا گیا فنڈ وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب ریلف فنڈ پہ بھیجا جا سکتا ہے.جامعات فنڈز اپنے ترجیحی میکنزم کے ذریعے بھی سیلاب زدگان کے لیے استعمال کر سکتی ہیں.مشکل حالات میں اپنے سیلاب زدگان بہن، بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا قومی فریضہ ہے.  طلبا اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز میں رضاکارانہ جذبہ کو فروغ دیا جائے۔

مزیدخبریں