آل پاکستان انجمن تاجران کی پریس کانفرنس،مفتاح اسمعیل کو گھر جانے کامشورہ دیدیا

Aug 26, 2022 | 17:15

اسلام آباد: صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قوم پر ظلم کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے 

 صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 38 ہزار اور 40 ہزار بل دینا پڑرہا ہے، اتنا بھاری ٹیکس قوم پر ظلم ہے، بجلی چور کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور شریف آدمی پر ٹیکس لگا دیا جا تا ہے۔اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ بجلی کا میٹر ڈبل چل رہا ہے، تاجر سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے جس میں مختلف ٹیکسز کے علاوہ فیول ایڈجسٹمنٹ بھی لگا دی جاتی ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ پر بھی ہم سے انکم ٹیکس لیا جا رہا ہے، دو ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں۔اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کو وزیر خزانہ کیخلاف نوٹس لینا چاہیے، وزیرخزانہ سے ملک نہیں چل رہا تو کوئی اور آئی ایم ایف کا ملازم ڈھونڈ لیں، انکوائری ہونی چاہیے کہ اتنا ٹیکس قوم پر کیوں لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ صرف بڑے مالز اور برانڈز پر ڈیوائس لگے گی، کسی بھی دکان پر اگر کسی نے ڈیوائس لگانے کی کوشش کی تو ہم ایف بی آر کا گھیراؤ کریں گے، حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے ہم انکم ٹیکس کو فکسڈ کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب وزیراعظم،وزیر اعلی ہاؤس ، ایوان صدر کم بجلی استعمال کریں گے تب غریب کی بجلی جلے گی، ایف بی آر پھر پوائنٹ آف سیل کی طرف آگیا ہے کہ دکانوں پر ڈیوائس لگے گی، یہ ڈیوائس وزیر اعظم،صدر،وزیر اعلی کے اخراجات پرلگائی جائے ۔

مزیدخبریں