اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت کے لیے وزارت آئی ٹی کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے چئیرمین پی ٹی اے کو کل تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔متاثرہ علاقوں میں زمینی رابطے کٹ جانے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا تاکہ متاثرین تک پہنچا جاسکے۔اس اقدام سے موبائل کمپنیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی جبکہ اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔