شدید بارشیں،کوئٹہ کا زمینی، فضائی اور مواصلاتی رابطہ منقطع

شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ کا زمینی فضائی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون بند اور انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا ، گرائونڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں کر رہا ہے۔آئی جی بلوچستان، کمشنر، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت کسی اعلیٰ آفس سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ مسلسل بارش کے باعث کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں مکمل بلیک آئوٹ ہوا۔ بجلی بند ہونے سے موبائل فون کمپنیوں، پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ سروسز کا نظام بیٹھ گیا ۔دوسری جانب کوئٹہ ایئرپورٹ کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا، ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ۔

ای پیپر دی نیشن