انچارج رورل ہیلتھ سنٹرمصطفی آباد سمیت 47بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ 

Aug 26, 2023


مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) انچارج رورل ہیلتھ سنٹرمصطفی آباد سمیت 47بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بجلی چوری کرنےوالوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن مصطفی آباد نے ایس ای جمشید زمان کے احکامات پر ایکسئین فیضان قادر ملک کی زیر نگرانی ایس ڈی او مشہود احمدسب ڈویژن مصطفی آباد کی چیکنگ ٹیم ، محمد یونس کھرل میٹر انسپکٹر ، طاہر ، غلام رسول ، ناصر محمود ، عابد کے ہمراہ مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات دفتوہ، بستی لاڈ خاں ، سرہالی خورد، امریک سنگھ ، مصطفی آباد، رائے خورد ، بیدیاں ،گدوکی ، بدر پور ، لکھنیکے ، بھوجہ ، ٹھٹھ ڈوگراں ، رحمان پورہ ، جولاھا بستی لکھنیکے ، واڑہ دھن سنگھ میں بجلی چوری کرنےوالے 47 با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گےا، بجلی چوری کرنے والوں میں انچارج میڈیکل افسر رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ، تین خواتین نجمہ خانم، لائبہ معراج ، بشیراں بی بی سمیت تنویر ،محمد اسحاق ، منظور احمد ، نوید بھٹی ، محمد حسین ، اللہ دتہ ،نوید ، علی رضا، عارف رفیق ، رشید احمد،فہیم رشید ، محمد سرور ، انور ، دین محمد ، ، باسط ندیم ، شیخ وحید ،محمد علی لارا ، محمد علی گجر ، ندیم و محمد سلیم میو ، محمد یوسف ، محمود بشیر ، راشد ، عمران ، محمد رفیع ، راشد عرف فلک ، عقیل ملک ، محمد رفیق ، سعید، گوہر رحمن پپی والا ، ملک ریاض زچہ بچہ سنٹر ، رضوان ، محمد سعید ، تیار خاں ، ملک ارشد ، محمد ندیم ، محمدرفیق سردار ، شفاقت علی ، کمال دین ، ذوالفقار ، محمد اسلم ، ملک رفاقت علی ، لیاقت علی ، قاسم ، فیصل اقبال ، اسلام شامل ہیں۔

مزیدخبریں