الیکشن کمیشن انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائے:چوہدری مسعود


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مسعود محمود گردور نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے آئین پاکستان بڑا واضح ہے جس میں الیکشن کے وقت اور طریقہ کار کا تعین کیا گیا ہے اگر انتخابات کو بے جاءالتوا کا شکار کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ ملک و قوم اور جمہوریت کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہوگی جس کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑے گا الیکشن کمیشن انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائے اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام امور جلد طے کرے۔

ای پیپر دی نیشن