شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ کے صدر میاں ذیشان پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کے اعزاز میںتقریب کا اہتمام کیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن رانا غلام عباس ڈی ایس پی سٹی سید زاہد حسین ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ثمر عباس ڈوگر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن میاں نوید اشرف انچارج سکیورٹی برانچ میاں منظور احمد،آر پی او واجد عباس، شیخ عظیم جاوید، حاجی اکبر علی چوہان، ملک اعجاز احمد، حاجی یعقوب بگا شیخ، رانا عمران سکندر، میاں محمد اعظم، محمد رفیق بھٹی، سیٹھ محمد عظیم، رانا مہران فیاض، چوہدری ارشد چھرا، شیخ عبدالحمید، فیضان شفیق خان، ظہیر احمد چوہدری، حاجی سیٹھ عباس ، رانا سمیع الیاس سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے میاں ذیشان پرویز اور ملک پرویز اقبال نے کہا کہ ڈی پی او زاہد نواز مروت کی پیشہ وارانہ خدمات ضلع میں جرائم کی شرح میں واضح کمی کے ذریعہ ثابت ہوئی ہیں جس پر تاجر برادری انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔