اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سکیورٹی اداروں نے حکومت کے سینئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب کردی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس گھناﺅنی سازش میں ملوث عناصر نے سینیئر سرکاری عہدیداروں کے نام پر سرکاری افسران و بیوروکریسی سے حساس معلومات کے حصول کی مزموم کوشش کی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اس کے لئے واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیج کر معلومات کے حصول کی بھی کوشش کی تاہم وہ بھی ناکام رہی۔ حکومت نے تمام سرکاری افسران کو چوکنا رہنے اور ایسے کسی بھی میسیج کا جواب نہ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ افسران کو یہ بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ ایسا موبائل پیغام موصول ہونے پر فوری طور پر کابینہ ڈویژن کو اطلاع دی جائے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی ادارے اس معاملے میں پوری طرح الرٹ ہیں۔
معلومات