ہوشیار 2 نمبر ایجنٹ سے ہوشیار۔ کینیڈا کا دس سال کا ویزہ ہے، پانچ لاکھ روپے ایڈوانس دینے ہیں اور پینسٹھ لاکھ روپے پاسپورٹ پر ویزہ لگنے کے بعد دینے ہوں گے۔ ویزہ نہ لگنے کی صورت تین لاکھ روپے فیس کٹ جائے گی اوردولاکھ روپے آپ کو واپس مل جائیں گے۔ یہ فراڈ آج کل عام ہو رہا ہے۔ یہ آپ سے پانچ لاکھ روپے لیں گے اور درخواست ڈالیں گے۔ ویزہ لگے یانہ لگے ان کے تین لاکھ روپے کھرے ہوجائیں گے۔
بعض ایجنٹ ویزہ درخواست بھی ڈالتے وقت پانچ چھ لاکھ روپے ایڈوانس لے کردوتین مہینے لوگوں کوگولیاں کراتے رہتے ہیں۔ تین مہینے بعدکہتے ہیں آپکا ویزہ نہیں لگا لہذا یہ دو لاکھ روپے واپس لے لیں، اسی طرح رومانیہ، مالٹا اور پرتگال کے نام پر بھی ایجنٹ عوام کو لوٹ رہے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت تمام کاروبار بند پڑے ہیں لیکن ویزہ ایجنسی کا کام عروج پر جارہا ہے۔ ہر پاکستانی ملک سے بھاگنا چاہتا ہے۔ اوراسی چکر میں اپنی کمائی لٹا بیٹھتا ہے۔ احتیاط کریں‘ ایسے کسی بھی ایجنٹ کے جھانسے میں نہ آئیں۔
ابھی گرمی بہت زیادہ ہے چھوٹے بچے یہ گرمی برداشت نہیں کرسکتے اس لئے مزید دو ہفتے سکولوں کی اورچھٹی ہونی چاہیئے۔ آپ بھی اس بات سے اتفاق رکھتے ہیں تو اس کو آواز بنائیں۔
ہم پاکستان کے شہری ہیں۔ ہم پر اتنا ظلم کیوں؟
مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافہ نامنظور، اب کوئی سیاسی پارٹی نہیں عوام نکلیں گے۔ ہم نے قرض نہیں تم نے لیا ہے اپنی عیاشیوں کے لئے اپنے گناہ ہم پر مت ڈالو‘ بجلی کا ایک یونٹ 8 روپے ہونا چاہئے ورنہ ملک کے ہرکونے میں احتجاج ہوگا۔
سندھ میں ریلوے ٹریک پر مرمتی کام نہیں ہوتا بجٹ ریلوے آفسران ہڑپ کرتے ہیں نیب ریفرنس تیار۔یہ ممکن ہی نہیں کہ عوام کا اکثریتی حصہ غربت ولاچاری میں پڑا غصے سے کھول رہا ہو اور معاشرے میں امن اور استحکام آجائے۔
راولا کوٹ شہر میں 33000 بل آج جلا دیئے جائیں گے۔
پاکستان کی تاریخ کا ایک اور ناقابل برداشت سانحہ، جڑانوالہ میں مذہب کے نام پر انسانیات کی تذلیل۔
مسلم لیگ کے راہنما، خواجہ آصف صاحب نے فرمایا سوشل میڈیا ’’گٹر‘‘ بن چکا ہے خواجہ صاحب سوشل میڈیا گٹر نہیں بلکہ وہ عوامی ہتھیار ہے جواشرافیہ کے گٹر جیسے کرتوت سامنے لارہا ہے جنہیں پہلے چھپا لیا جاتا تھا اسی لئے آپ جیسے لوگوں کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔
بھارت بجلی فی یونٹ2.30۔ بنگلہ دیش 2.25۔ افغانستان 11.70۔ ایران 8.90 اور پاکستان 53.20، ظلم کی کوئی حد ہے۔
بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ۔ ہوشربا قیمتیں اور اب گیس کی قیمتوں میں اضافے کابھی اعلان۔ معیشت کے ٹارزن عوام کے نام نہاد ہمدرد 16ماہ میں اپنے خلاف مقدمات ختم کروا کر آبائی دیسوں کو روانہ۔ کوئی تو بتائے عام آدمی، حلال کھانے والا، اور اللہ سے ڈرنے والا کیاکرے کہاں جائے کوئی سمجھائے گا کیا۔
کیا ملک کی کسی اورعدالت میں یہ سب ہوتا ہے جو جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ہوا؟ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی برہم۔
شانگلہ سے تعلق رکھنے والے اک مرد مجاہد صاحب خاں نے آج جدید ٹیکنالوجی کو شکست دی۔ بٹگرام میں بچوں کو ریسکیو کیا اے مرد مجاہد تجھے وطن کی ہوائیں سلام پیش کرتی ہیں۔ بہادری اور جان پر کھیل کر دوسروں کی جان بچانے والوں میں پٹھان آج بھی پہلے نمبر پر ہیں۔ بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے معاملے کو آخر دباہی دیا گیا کیونکہ بڑے بڑے مگرمچھ ملوث تھے۔
بیوقوف بنے رہو۔ تعلقات مضبوط رہیں گے۔
انگریزوں کو اگر پتہ ہوتا کہ ساری دولت آخرکار لندن ہی جمع ہونا ہے تو وہ ہمیں 1857ء میں ہی آزاد کردیتے۔
پٹرول۔ بجلی اور قرضہ حکومت کی آمدن کے ذرائع۔
بجلی میٹرکی ریڈنگ باالفرض اگر 22 تاریخ کو ہوتی ہو تو موبائل پر پہلے سے ہی 10 تاریخ سیٹ کرلی جاتی ہے اور تصویر پر تاریخ ریڈنگ اصل تاریخ کی بجائے سیٹ کی ہوئی شو ہوتی ہے۔ ٹیکسوں کے علاوہ یہ بدمعاشی حکومت ہر صارف بجلی کے ساتھ کررہی ہے، اور ہر ماہ ڈیڑھ سے دوسو اضافی یونٹ صارف کو ڈال کر لوٹا جارہا ہے۔
کبھی مرغی کا بائیکاٹ، کبھی فروٹ کا بائیکاٹ، کبھی بجلی کے بلوں کا بائیکاٹ۔ ایک بار غلط سیاستدانوں کا بائیکاٹ کرکے دیکھو، شاید کچھ حالات سدھر جائیں۔ اس کے علاوہ صدر عارف علوی کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ دیکھا اور سنا گیا۔
٭…٭…٭