6ماہ ‘ دنیا بھر میں951 ٹن سونے کے زیورات فروخت


 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے تمام ممالک کے سربراہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں لیکن خواتین نے مہنگی گولڈ جیولری خریدنی بند نہیں کی۔چھ ماہ میں ساڑھے نو سو ٹن سونے کے زیورات فروخت ہوئے جن کی مالیت چھ ہزار ارب ڈالر سے زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا مہنگائی سے پریشان ہے لیکن خواتین کی گولڈ جیولری سے محبت میں کمی نہیں آئی۔ مہنگائی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں خواتین نے تین ماہ میں 476ٹن خالص سونے کے زیورات خرید لئے۔ چین پہلے اور بھارتی خواتین گولڈ جیولری کی دوسری بڑی خریدار رہیں۔ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق یکم جنوری سے تیس جون تک دنیا بھر میں خواتین نے 951ٹن سونے کے زیورات خریدے۔ چھ ماہ میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے نئے ریکارڈ بنائے۔ایک اونس سونے کی قیمت ایک ہزار آٹھ سو ستاون ڈالر سے ایک ہزار نو سو سولہ ڈالر تک پہنچ گئی لیکن خواتین نے گولڈ جیولری کی خریداری جاری رکھی۔دنیا بھر میں خواتین کی پہلی خواہش قدیم طرز کے سونے کے زیورات کی ہے۔ بھارت، چین، خلیجی ممالک اور یورپ میں جیولری کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔
 زیورات فروخت

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...