اسلام آ باد (آئی این پی ) توشہ خانہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا۔ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گہا ہے کہ جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں،مشکلات کے باعث شوہرسے 22اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی۔ بشری بی بی نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی آئین اورقانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں،جدوجہد کیلئے ہرقربانی دینے کیلئے پرعزم ہیں،اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے،دوران قید چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن بھی کم ہوگیا ہے،70 سالہ شخص کی گرتی صحت زندگی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
بشریٰ بی بی بیان حلفی
توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع
Aug 26, 2023