ہمارا مینڈیٹ الیکشن کمشن کی مقررہ تاریخ پر انتخابات کا انعقاد ہے: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+خصوصی نامہ نگار) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مینڈیٹ الیکشن کمشن کی مقررہ تاریخ پر انتخابات کا انعقاد کروانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ہم ایک ذمہ دار آئینی نگراں حکومت ہیں، ہم کسی اہم آئینی عہدے کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کر سکتے نہ اس کا حصہ بن سکتے ہیں، ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے۔ پچھلی حکومت سیاسی اتحاد نے بنائی تھی۔ اس دور میں جو کچھ ہوا اس کی وضاحت انہیں خود کرنی چاہئے۔ ہمارا کام الیکشن کمشن کی مدد کرنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا ادراک ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، روپے کی قدر میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے معاشی مشکلات پیدا ہوئیں۔ اگلے ہفتے ہم معاشی بحالی کا منصوبہ دینے جا رہے ہیں۔ یہ ہمارا کام نہیں کہ کسی کے حق یا مخالفت میں عدالتی امور میں مداخلت کریں۔ ڈرنا ان لوگوں کو چاہئے جو قانون اور آئین کے خلاف کام کرتے ہیں، ہم آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں۔ کسی سیاسی جماعت نے ایسا عمل نہیں کیا جو 9 مئی کو ہوا، سانحہ 9 مئی سے جمہوریت مضبوط نہیں کمزور ہوئی ہے۔ فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے جس کا ہمیں احترام کرنا ہے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک جانے سے متعلق بیان سے متعلق سوال پر نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔ دریں اثناءچیئرمین پاکستان علماءکونسل طاہر اشرفی نے مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں پاکستان میں مذہبی و مسلکی فسادات کروانا چاہتی ہیں، ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان میں مسلکی و مذہبی فسادات ہوں تا کہ دنیا کی ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹ جائے، تمام پاکستانیوں کو مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا، جڑانوالہ میں قرآن کریم کی توہین کے مجرم ہوں یا چرچ اور مسیحی برادری کے گھروں کو جلانے والے سب کو سزا ملنی چاہیے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد راولپنڈی میں علماءو مشائخ اور مذہبی قائدین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا نعمان حاشر، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا ابو بکر حمید صابری، مولانا ذوالفقار، مولانا شہباز احمد، صاحبزادہ ثاقب منیر، مولانا نائب خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناءمرتضی سولنگی نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی نعمت خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی بیان میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی نعمت خان کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...