پاکستان کرکٹ بورڈ کا 360 کرکٹرز کا کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دینے کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک جنید ضیا اور کنسلٹنٹ ڈومیسٹک اینڈ ویمن کرکٹرزندیم خان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو معیاری بنانا ہماری اولین ترجیح ہوگی، لیکن کسی بھی ادارے میں تسلسل نہیں ہوگا تو مسائل ہوتے ہیں۔  آئین کے مطابق ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کپ اور ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بھی ہوا کریگا جبکہ پوائنٹس سسٹم پہلے کی طرح برقرار رہے گا۔ 46 ڈیپارٹمنٹل ٹیموں نے کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 360 کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ ملیں گے اس سے قبل صرف 192 کو ملا تھا، انہیں ریجن اور ڈیپارٹمنٹس سے کھیلنے کا موقع ملے گا۔ کھلاڑیوں کیلئے مواقع بڑھے ہیں اور ان کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے، اب کھلاڑیوں کی آمدنی بڑھے گی اور ان کا پول بھی بڑھے گا، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمدنی میں فرق بھی کم ہوگا۔ کھلاڑیوں کو  7 کیٹیگریز میں کنٹریکٹ ملیں گے۔ کھلاڑی کو 3 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے جبکہ سب سے کم معاوضہ 50 ہزار روپے ماہانہ ہوگا۔ ڈومیسٹک کرکٹرز کو سال بھر کیلئے معاوضہ ملے گا جبکہ میچ فیس میں اضافہ نہیں ہوگا البتہ کچھ جگہ پر کم ہو گا، ڈیلیز کو ڈبل کر کے 5 ہزار کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...