لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کی تیاریوں میں مصروف نیپالی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی گیند لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والی نیپالی کرکٹ ٹیم نے دوسرے روز جمعے کو بھی نیشنل سٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے گراؤنڈ پر پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھا۔نیٹ پریکٹس میں بائولنگ کرانے والے لیفٹ آرم سپنر سٹروک روکنے کی کوشش میں اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے،زخمی مہمان کرکٹر کو فوری طور پر سٹریچر پر ڈال کر قریب کھڑی ایمبولینس میں پہنچایا گیا، جہاں طبی عملہ نے علاج معالجہ کیا۔
ایشیا کپ کی تیاریوں میں مصروف نیپالی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی گیند لگنے سے زخمی
Aug 26, 2023