اسلام آباد(نا مہ نگار)فوڈ پانڈا اور ہیل ایڈ فانڈیشن کا محنتی ڈیلیوری رائیڈرز کی معاونت کیلئے اشتراک، پاکستان کے بڑے ڈیلیوری پلیٹ فارم فوڈ پانڈا نے اپنے ڈیلیوری رائیڈرز کی معاونت اور ان کی خدمت کو سراہنے کیلئے ہیل ایڈ فائونڈیشن کے ساتھ شراکت کیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت ہیل ایڈ فائونڈیشن نے معیار پر پورا اترنے والے فوڈ پانڈا ڈیلیوری رائیڈرز کے منتخب گروپ کو 50وائیٹ کارڈز فراہم کئے ہیں۔ ہیل ایڈ فانڈیشن کا غیر معمولی منصوبہ' وائیٹ کارڈ'جو لوئر مڈل کلاس کیلئے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد ضرورت مند افراد کو باوقار طریقے سے معاونت فراہم کرنا ہے۔اس پروگرام کے تحت اہل افراد گفٹ کارڈیا مخصوص رقم کے ساتھ کیش ٹاپ اپ کارڈ وصول کرتے ہیں جس سے وہ اپنی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر اپنی بنیادی ضروریات کو پوراکرسکتے ہے۔یہ نقطہ نظر امداد کا ایک آسان اور پورٹیبل ذریعہ پیش کرتا ہے جو اسے راشن بیگ کی تقسیم یا براہ راست نقد رقم کی فراہمی کے روایتی طریقوں سے ممتاز کرتا ہے۔شراکت داری کیلئے فوڈپانڈا نے اپنے کراچی ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جہاں ہیل ایڈ فانڈیشن نے فوڈ پانڈا کے مستحق 50ڈیلیوری رائیڈرز میں وائیٹ کارڈز تقسیم کئے۔یہ اقدام نہ صرف ان رائیڈرز کی محنت اور لگن کا اعتراف ہے بلکہ فوڈ کی بلاتعطل ڈیلیوری کو یقینی بنانے میں ان کے انمول کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ہیل ایڈ فانڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل سید ایم احمد نے اس مقصد کیلئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیل ایڈ فانڈیشن میں ہمارا مقصد تعلیم یافتہ متوسط طبقے کو ان کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر مناسب معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کرسکیں۔