ملتان‘ وہاڑی‘ میلسی‘ کہروڑ پکا‘ کرم پور‘ جلہ جیم‘ لاہور(خبر نگار خصوصی‘کرائم رپورٹر‘نامہ نگاران و نمائندگان) دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں عارف والا، بہاولنگر اور چشتیاں میں بستیاں ڈبونے کے بعد لودھراں کی دریائی بیلٹ بھی سیلاب کے نشانے پر ہے۔ دریائے ستلج میں میلسی سائفن کے مقام پر پانی کے بہاﺅ میں تیزی سے اضافے کے باعث 40 موضع جات اور سینکڑوں بستیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سیلاب کی وجہ سے 24 سکول بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چھٹیاں غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہیں۔ ادھر بہاولپور میں دریائی بیلٹ کی کئی بستیوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے، بورے والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافے سے متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے ہیں۔ ادھر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے باعث پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ دریائے سندھ اور ستلج میں سیلابی صورتحال ہے، شہری دریاں، ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور سلیمانکی اور گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے اور دریا میں تربیلا کالا باغ، چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے ستلج میں ہیڈاسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب پانی کا بہاو¿ ایک لاکھ چالیس ہزار کیوسک تک جاپہنچا، سیلاب پانی نے نشیبی علاقوں میں تباہی مچا دی،متعدد نجی بند ٹوٹنے مزید بستیاں و ہزار ایکڑ زیر کاشت رقبہ زیر آب آگیا متعدد مکانات مسمار ہوگئے گزشتہ شام لڈن کے قریب موضع چھجو رو والا حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس سے موضع چھجو،موضع غلام شاہ،شیخاں والی ٹبی،علی جھیڈو، بستی معراج لکھوایر میں پانی داخل ہوگیا سہولیات کے فقدان کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مال مویشی کے ہمراہ نقل مکانی کرتے رہے۔ دریں اثنا کمشنر ملتان ڈویڑن محمد عامر خٹک اور آر پی او محمد سہیل چودھری نے میلسی سائفن ہیڈورکس کا دورہ کیا اور سیلاب کی صورتحال ریلیف اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیاایکسیئن انہار میلسی سائیفن نے بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ میلسی سائفن پر پانی کا اخراج ایک لاکھ 24 ہزار کیوسک ہےمیلسی سائفن ہیڈورکس پر پانی کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہےہیڈ ورکس سائیفن سے 4 لاکھ 29 ہزار کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی بتایا کہ ضلع کے 13 مقامات سے ریسکیو آپریشن جاری ہے کمشنر ملتان ڈویڑن محمد عامر خٹک نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو ترجیح دی جائے متعدد آبادیوں کا خالی کرا لینا خوش آئند اور اچھا اقدام ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہر صورت سیلابی علاقوں سے نکالا جائے ریجنل پولیس افسر محمد سہیل چودھری نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں لوگوں کو سیلابی علاقوں سے نکال رہی ہیں پولیس ہر قسم کی مدد کے لیے موجود ہے مزید کوئی ضرورت ہوئی تو پوری کی جائیگی انہوں نے کہا کہ دریائی علاقوں میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ ورکس پر تفریح کے لیے آنے والوں کو روکا جائے۔ کہروڑپکا میں سیلابی صورت حال کے جائزہ کیلئے بریگیڈرعمر کرنل کاشف نے جوانوں کے ہمراہ دورہ کیا اسی طرح سابق وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو ،سابق ایم پی اے ملک شاہ محمد جوئیہ ،زواروڑائچ ،ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرﺅف مہر ،ڈ ی پی اوحسام بن اقبال ،ڈی ایس پی رضوان خان ،ایس ایچ او عارف حسین شا ہ ودیگر نے بھی مختلف مقامات پر سیلابی علاقوں کا دورہ کیا اورمکینوں سے استدعاکی کہ مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں پانی سے دوررہیں ریسکیو 1122کا عملہ بھی بھر پور انداز میں 24گھنٹے اپنی خدمات دے رہا ہے جبکہ اپنی مدد آپ کے تحت اووسیز پاکستانی غلام حسین بلوچ ،کبیر خان بلوچ نے 15رکشوں چا ر ایمبولینسز کی مدد سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اسی طرح مدارس حفظ القرآن ،دارالقرآن کے سربراہان اوررضاکاران نے بھی مختلف مقامات پر اپنی خدمات سرانجام دیں ۔
سیلاب
ستلج میں سائفن کے مقام پر پانی کے بہاو میں تیزی ، چھوٹے بند ٹوٹ گئے
Aug 26, 2023