راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے صدر دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت کی،ایس پی صدر نے فردا فردا تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان واشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے، چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے، اور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی کالز پر بروقت رسپانس کو یقینی بنایا جا،ایس ایچ او تھانوں کے ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنائیں،ایس ڈی پی اوزاپنی زیر نگرانی میں سنگین مقدمات کی تفتیش پر خصوصی توجہ دے کر میرٹ کو یقینی بنائیں، تھانے میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔