بجلی کے بلوں مےں ظالمانہ ٹیکسز فوری واپس لئے جائےں، ابرار احمد خان


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی بجلی کے بلوں پر لگائے گئے بھاری ٹیکسز پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا، ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کم فیس کے حامل تعلیمی ادارے مہنگائی کی اس شدید لہر سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ان کی بقاءخطرے سے دوچار ہوگئی ہے، ہر محکمہ منہ کھولے انھیں ہڑپ کرنے میں مصروف ہے۔ واسا کے پانی کے بلوں میں 500 گنا اضافہ، بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ، پراپرٹی ٹیکس، بورڈ ٹیکس، سوشل سیکورٹی، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور اس طرح کے بیسیوں ٹیکسز نے نجی تعلیمی اداروں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ اب تک ہزاروں تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو کمرشل کیٹیگری سے نکال کر ڈومیسٹک کیٹیگری میں شامل کیا جائے اور بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...