ر اولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان پیپلز پارٹی ورکرزکی سربراہ محترمہ ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی نے پیپلز پارٹی کے بانی ارکان سردار سلیم، جاوید حکیم قریشی اور غلام علی کے والد کی وفات پر ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ ان کے گھروں پر جاکر اظہار تعزیت کی اور ان سے کہا کے ان رہنماﺅں کی وفات سے پارٹی کو عظیم نقصان پہنچا خدا مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کے افراد کو صبر جمیل عطا فرمائے اس موقع پر ابن رضوی اقتدار علی شاہ اور خواجہ اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔