کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیوٹاﺅن پولیس کی موثر کاروائی، کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد عمران،علی حیدر اور صباحت شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم اےک لاکھ 30ہزار روپے,چوری شدہ 10موٹر سائیکل اور مہران کاراور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مسروقہ مال کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...