قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کوعمرقید اور3لاکھ روپے ہرجانہ


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے قتل کے مقدمہ میں مجرم کوعمرقید اور3لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی، مجرم دانش نے تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے حافظ محمد نعمان کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ سال 2022 مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیاگیا تھا، روات پولیس نے مجرم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن