راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قومی مسئلہ بن چکا ۔غریب عوام بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہےں۔چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیں۔ان خےالات کا اظہارظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کمےٹی نے عوامی شکایات سیل ظفرالحق روڈ پر بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں ہوشربا اضافے کی عوامی شکایات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ غریب سفیدپوش دےہاڑی دار مزدور بزرگ پنشنرز بجلی کے بل جمع کروانے کی طاقت نہیں رکھتے۔اکثر گھروں میں بجلی کے بلوں کی وجہ سے لڑائی جھگڑے ہورہے ہیں اس وقت ہر گھر گلی محلے چوک چوراہے میں صرف اور صرف بجلی کے بلز کی ادائیگی پر بحث و مباحثے جاری ہیں۔اس موقع پر حاجی نصیر بھٹی چئیرمین کونسلر اتحاد،ناصراعوان صدر انجمن تاجران ظفرالحق روڈ بھی موجود تھے۔