راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار بننے کی خواہشمند دو بہنوں کے اغواءاور جسم فروشی پر مجبور کرنے میں ملوث گینگ کے 06ملزمان کو گرفتار کر لیا،گینگ کے گرفتار ملزمان میں 02 خواتین اور 04 مرد شامل ہیں ملزمان کی شناخت رمشا، کلثوم، آصف، ریاست علی، اکمل شہزاد اور وقار خان کے نام سے ہوئی، 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان میں گینگ کے رکن محمد آصف اور عمر یعقوب شامل ہیں،دونوں مغوی بہنوں کو بازیاب کروا لیا گیاہے جن کی عمریں بالترتیب 14 اور 13 سال ہیں،لڑکیوں کے بیان کے مطابق وہ گھر سے ناراض ہو کر نکلی تھیں کہ گینگ کے ہتھے چڑھ گئیں گینگ نے ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دے کر دونوں بہنوں کو اغوا کیااور اغوا کے بعد جسم فروشی پر مجبور کیا گیا، جس دوران بڑی بہن کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی ہے، دھمیال پولیس نے دونوں لڑکیوں کے گھر سے جانے کی اطلاع پر اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھاتفتیش میں انکشاف کے دوران زیادتی کے شواہد سامنے آنے پر زیادتی کرنے والے ایک اور ملزم عمر یعقوب کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، لڑکیوں کی بازیابی اور گھناﺅنے جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور دھمیال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے دونوں معصوم بچیاں جرائم کی دلدل سے بچ گئیں،والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔
ٹک ٹاک سٹار بننے کی خواہشمند دوبہنوں کے اغواء، جسم فروشی پر مجبور کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
Aug 26, 2023