لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ پولیس نے نواب ٹاؤن کے علاقے میں نقلی پسٹل دکھا کر شہریوں سے وارداتیں کرنیوالا 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا ہے۔ ڈولفن ٹیم نے نواب ٹاؤن کے علاقے میں دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا توملزمان نے موٹر سائیکل بھگادی جنہیں پولیس نے تعاقب کے بعد امان پلازہ کے قریب پکڑ لیا۔تلاشی لینے پر ملزمان شکیل اور عمران کے قبضہ سے نقلی پستول،چھینا گیا کیش،موبائل،موٹر سائیکل برآمدکر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے چوکی ایل بلاک پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔
نقلی پستول سے وارداتیں کرنیوالا2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
Aug 26, 2023