لاہور(نامہ نگار) ریسکیو ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پرغیرمتعلقہ کال کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیا گیاہے۔ لاہور شہر میں ہرماہ200 ٹاپ غیرمتعلقہ کالرزکوتنبیہہ کے لئے کال بیک کی جا رہی ہیں۔تنبیہہ کے باوجود 15 پر غیرمتعلقہ کالز کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔ 15ایمرجنسی نمبرپرروزانہ کی بنیادپر70سے80ہزارکالزموصول ہوتی ہیں۔ایس پی اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ہر ماہ 12 سے 15 لاکھ غیر متعلقہ کالز کی جارہی ہیں۔غیر متعلقہ کالز کی وجہ سے ون فائیو ایمرجنسی نمبر مسلسل مصروف رہتا ہے۔ایمرجنسی نمبرکے ناجائزاستعمال سے سنگین صورتحال میں پھنسے شہریوں کی امدادمیں تاخیرہوتی ہے۔شہریوں سے اپیل ہے ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پرغیر ضروری کالزسے اجتناب کریں۔