لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے چئیر مین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ڈاکٹر ذکا اشرف کی ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت و دیگران سے28 اگست کو تحریری جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی اس وقت ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ وزارت آئی پی سی نے ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹانے کیلئے نگران وزیر اعظم کو سمری بھجوائی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کب ہونا ہے ؟اور پی سی بی انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول کیوں نہیں آیا؟ وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ اگلے ایک ہفتے میں انتخابی شیڈول عدالت پیش کر دیا جائیگا اور انتخابات کروائے جائیں گے ،درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت وزارت آئی پی سی کی سمری کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سمری کو معطل کیا جائے۔
ہائیکورٹ : چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی ممکنہ برطرفی کیخلاف درخواست‘وفاق و دیگر سے جواب طلب
Aug 26, 2023