لاہور ( خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں اور کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پاکستانی کھیلوں کے بیرون ممالک بھی مقابلے کرائے جائیں گے جس سے دنیا بھر میں نہ صرف پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوگا بلکہ پاکستانیوں کھلاڑیوں کیلئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لندن میں پاکستانی تاجروں اور کھیلوں کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔