لاہور( خصوصی نا مہ نگار )متحدہ جمعیت اہلحدیث لاہور کا اہم اجلاس مرکز اہلحدیث لاہور میں زیر صدارت مولانا محمد نعیم بادشاہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ملک بھر میں یکم ستمبر تا دس ستمبر ملک بھر عشرہ تحفظ ختم نبوت منایا جائے گا۔ مختلف سمینار کانفرنسیں منعقد کی جائے گئی جبکہ ملک بھر میں 8 ستمبر کے خطبہ جمعتہ المبارک ختم نبوت پر علما خطاب کر یں گے۔مختلف پروگرامز سے شیخ الحدیث حافظ عبدالغفار مدنی، ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مولانا قاری خنظلہ مظہر،قاری محمد عدنان،مولانا محمد نعیم بادشاہ، قاری ثناء اللہ، حافظ اسامہ محمود اعوان و دیگر علمائکرام خطاب کرینگے۔