بجلی کے بل بجلی بن کر گر پڑے ،عوام شدید مشکلات کا شکار ، حوس باختہ :حاجی اقبال

لاہور (کامرس پورٹر ) صوبائی دارالحکومت کے شہریوں پر بجلی کے بل بجلی بن کر گر پڑے عوام شدید مشکلات کا شکار ہو کر حوس باختہ ہو گئے تاجر رہنما حاجی محمد اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔ غریب عوام پر فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔ وہ اپنے بچوں کو 2 وقت کا کھانا بھی میسر نہیں کر سکتے۔ اوپر سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر تھوڑ کر رکھ دی ہے۔ماہ اگست کے بجلی بلوں نے سفید پوش طبقے کے چودہ طبق روشن کر دیئے ہیں۔ پیر ذوالفقار جنیدی اور رانا غلام رسول نے کہا سارا دن لوگ بجلی کے بلز کے متعلق استفسار کرتے نظر آتے ہیں اور جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکومت کو بدعائیں دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ملک رفاقت اور محمد عثمان سنی نے کہا کہ مہنگائی کے اس طوفان نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے اور بات خودکشی تک پہنچ گی۔تاجر رہنما شیخ طارق لطیف،میاں اظہر سعید عظمت، چوہدری محبوب چاند، ذیشان ناصر ایڈووکیٹ و دیگر شہریوں نے کہا ہم بجلی کے بلز اور آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی ہو شربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کے بلوں پر بلاجواز ٹیکسیسز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن