یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کا فیسوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

لاہور( لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے افراط زر کے باوجود فیسوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باوجود فیسیں نہ بڑھانے کا فیصلہ طالبات اور ان کی فیملیز کو ریلیف دینے کیلئے کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی ریسرچ گرانٹ میں پانچ گنا اضافہ کردیا جس کے بعد ریسرچ کیلئے بجٹ 14 لاکھ سے 70 لاکھ روپے ہوگیا ہے۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر نے حکومت کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی ملازمین کی  تنخواہوں میں 30 سے 35 اضافے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں لائبریری کتب کیلئے بجٹ کو بھی تین لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کردیا گیا۔ اجلاس میں وزٹنگ فیکلٹی کیلئے درخواست کی پروسیسنگ فیس تین ہزار روپے سے کم کرکے پانچ سو روپے کردی گئی۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی رینکنگ میں اضافہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...