دین سے دوری ، بے عملی سے آج ہردل پریشان ہے:حسین محی الدین قادری

Aug 26, 2023

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مختلف وفود اور گوشہ نشینان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے کہا کہ دین سے دوری اور بے عملی کے باعث آج ہردل پریشان ہے۔ پریشانیوں سے نجات کیلئے حضور نبی اکرم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا۔ جھوٹ، ظلم اور ناانصافی کی وجہ سے امن اور سکون ختم ہو گیا ہے۔ پریشانیوں کا حل قرآن نے 14 سو سال پہلے بتا دیا تھا کہ نماز اور صبر سے مدد لو، اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللہ کا فضل اور اس کی برکتیں ہمارے شامل حال ہو جائیں تو ہمیں مساجد کو آباد کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں