ویانا، آسٹریا(نیٹ نیوز) آسٹریا کی حکومت نے لوگوں کو عوامی ٹرانسپورٹ کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ وہ اپنے بازو پراس پروگرام کا نام گْدواتے ہیں تو اس کے بدلے ملک بھر میں بپلک ٹرانسپورٹ کی ایک سال تک مفت سہولیات حاصل کر سکیں گے۔لوگوں کو بس یہ کرنا ہوگا کہ اسکیم کا نام ’کلائمٹ ٹکٹ‘ لکھوانا ہوگا جسے کچھ بدل کر Klimaticket لکھا جاتا ہے۔ ملک بھر میں مفت ٹیٹو کے مراکز کھولے گئے ہیں جبکہ دو سالانہ میلوں میں بھی اس کے سٹال لگائے گئے ہیں۔حکومت کیمطابق یہ ٹیٹو 18 سال سے زائد عمر کے افراد پر ہی بنائے جائیں گے۔