واشنگٹن(نیوزڈیسک)روس میں طیارہ حادثے میں نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ کی ہلاکت پر امریکی حکام نے کہاہے کہ خیال ہے کہ روس کے اندر سے میزائل نے ممکنہ طور پر یوگینی پریگوزین کا طیارہ مار گرایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں امریکی حکام نے کہا کہ ممکنہ طور پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نے پریگوزین کا طیارہ مار گرایا۔امریکی حکام نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پریگوزین کی ہلاکت کی معلومات ابھی ابتدائی اور زیر جائزہ ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین گزشتہ روز روس میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ویگنر گروپ نے جون میں روسی صدر پیوٹن کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ سربراہ ویگنر گروپ یوگینی پریگوزین نے بیلاروس جلاوطنی کے معاہدے پر بغاوت ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
روسی میزائل نے ممکنہ طور پر پریگوزین کا طیارہ مار گرایا: امریکہ
Aug 26, 2023