مانگا منڈی میں نوجوان کو زندہ جلانے والے میاں بیوی گرفتار

لاہور(نامہ نگار) فیصل ٹاؤن پولیس نے مانگا منڈی میں نوجوان حیدر علی کو زندہ جلانے والے ملزمان میاں بیوی کوگرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حیدر علی آن لائن سامان فروخت کرتا تھا۔جس دوران اس کی ایک خاتون آمنہ سے دوستی ہوگئی۔ خاتون نے حیدر کو ملنے کے لئے گھر بلایا تو اس دوران عورت کا خاوند فرحان گھر پہنچ گیا۔ بیوی سے تعلقات پر ملزم فرحان نے بھائی سے مل کر نوجوان حیدر کو اغواء کیا اور اسے مانگا منڈی شامکے بھٹیاں لے جا کر گاڑی میں ہاتھ پاؤں باندھ کر زندہ جلا دیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...