صوابی (نوائے وقت رپورٹ) صوابی میں درخت کاٹنے کے تنازع پر فائرنگ سے چار بھائی جاں بحق ہوگئے۔ اندوہناک واقعہ صوابی کے علاقے مانیری پایان (مولانوں بانڈہ) میں پیش آیا جس میں دو فریقین کے درمیان جھگڑے کے بعد چار افراد قتل ہوئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان کے درمیان شہتوت کا درخت کاٹنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد ایک فریق کی فائرنگ سے ایک گھر کے تین سگے بھائی اور چچا زاد بھائی سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ امدادی ادارے نے لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔
صوابی میں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
Aug 26, 2023