لاہور میں بیوٹی پارلر ورکر خاتون سمیت 5 سے زیادتی

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں  24 گھنٹوں کے دوران پانچ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا ہے۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں ملزم احتشام نے( ن) نامی لڑکی جو پارلر میں کام کرنے کے لیے آئی تھی، اس کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ شاہدرہ ٹاؤن  کے علاقے میں ملزم فراز نے رضیہ کی بھتیجی15سالہ (م) کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر تشدد کیا۔ کاہنہ کے علاقے میں ملزم طارق نے( ر) نامی شادی شدہ خاتون کو زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ کوٹ لکھپت کے علاقے ملزم محمد حسین نے اپنے ساتھی کے ہمراہ بیوہ خاتون (م) کو ایک گھر میں لے جا کر زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جبکہ اسلام پورہ کے علاقے میں ملزم احسان عرف شانی نے (گ) نامی 12سالہ بچی کو چھری کے زور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...