ملک میں انتخابات کا معاملہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے: شیخ رشید

لاہور ( این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے اندر انتخابات کا معاملہ روز بروز پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے یا صدر نے اسکا فیصلہ ہونا باقی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر شیخ رشید نے کہا کہ گیند لاء منسٹری کی کورٹ میں ہے۔ ڈالر ٹرپل سنچری کر چکا ہے، کھانے اور گاڑی چلانے کا تیل، بجلی کا بل اور آٹا، چینی غریب کے لئے سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات سنگین ہوگئی ہیں، سعوی عرب اور چین کی امداد کے باوجود بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کم نہیں ہو رہی،آئندہ 5سال میں ہمیں 88ارب ڈالر کی ضرورت ہے، اب ہمیں کوئی بھی ڈالر دینے کے لئے تیار نہیں، کچھ سمجھ نہیں آ رہی کیا ہونے جا رہا ہے، صورتحال واضح نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وقارمسعود میرے ذاتی دوست ہیں میں ان سے ذاتی طورپر یہ کہنا چاہوں گا کہ پٹرول اور بجلی کے مسئلے کا کوئی حل نکالیں اور آٹے کو غریب کی قوت خرید کے قابل بنائیں ورنہ یہ مسئلہ سنگین اور گھمبیر ہوجائے گا پھر کسی سے نہیں سنبھالا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...