حسان نیازی سے والد کی ملاقات کیلئے وکلاء سے مزید دلائل طلب

 لاہور (خبر  نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے حسان خان نیازی سے والد کی ملاقات کرانے کی درخواست پر وکلاء کو مزید دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے کارروائی غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کر دی۔ حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ملاقات کا کیا بنا؟کیا کوئی صورت ہے کہ آرمی کسٹڈی میں ملاقات کرائی جا سکتی ہے؟۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے موقف اپنایا کہ کسی قانون میں آرمی کسٹڈی میں افراد سے ملاقات کی گنجائش نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے روبرو اسی نوعیت کے کیسز زیر سماعت ہیں بہتر حل یہی ہے کہ یہ سپریم کورٹ میں جائیں، سپریم کورٹ نے ابھی تک اس کیس میں کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ درخواست گزار کے وکیل اشتیاق علی خان نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی گئی۔ سپریم کورٹ میں یقین دہانی کے باوجود ملاقات نہیں کرائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...