قصور(نمائندہ نوائے وقت )پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کے 266ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغازہو۔ڈی پی او قصور اور ڈپٹی کمشنر نے مزار اقدس کو غسل دیکر تقریب کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرچیف سیکرٹری۔سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور، آر پی او، ڈپٹی کمشنر قصور۔ معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مزار حضرت بابا بلھے شاہ کو کئی من عر ق گلاب سے غسل دیا گیا جبکہ صندل و دیگر عطریات سے معطر کیا گیا۔ملک و قوم کی ترقی و سلامتی،قدرتی آفات و بیماریوں سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے دربار شریف پر کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ عرس پر آنیوالے زائرین کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
قصور میں بابا بلھے شاہ کے 266 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع
Aug 26, 2023