لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے نو مئی جلائو گھیرائو کیسوں میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت چار ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔ دیگر ملزمان میں غلام عباس، علی عباس اور سرمد ملک شامل ہیں۔ پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے متعدد کوششیں کی۔ پولیس کا درخواست میں کہنا تھا ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے۔