بچوں کی سمگلنگ اور اغوا کیخلاف ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آ باد (آئی این پی ) سپریم کورٹ میں بچوں کی اسمگلنگ اور اغوا کیخلاف ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 31 اگست کو سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اہم کیس کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ بچوں کی اسمگلنگ اور اغوا کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 31 اگست کو سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔ دوسری طرف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اعجاز جاکھرانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف نیب اپیل بھی مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 30 اگست کو سماعت کرے گا، رجسٹرار آفس نے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...