نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) حکومتی ویژن کے مطابق عوام کے مسائل کے حل خصوصاً اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے کوشاں ہوں، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے گزشتہ روز علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی کے پراسیس کا جائزہ لیا انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے نمائندے محمد آصف کو صفائی ستھرائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی بعد ازاں انہوں نے ریٹس کی خلاف ورزی پر قصابوں کو نقد جرمانے کئے اور انہیں دوکانوں پر جالیاں لگانے کی ہدایت کی۔
اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے کوشاں ہوں:اسسٹنٹ کمشنر
Aug 26, 2023