گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب ،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میںغیر ملکی کرنسی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ پاکستانی کرنسی کو مزید ڈی ویلیو ہونے سے بچایا جا سکے۔جب تک ڈالر کی قیمت میں کمی اور اس پر قابو نہیں پایا جاتا ملک میں کاروباری مسائل بڑھتے ہی جائیں گے۔ ڈالر کی آئے روز بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پیداواری لاگت میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ ہم مقابلے کی دوڑ میں پیچھے ہٹتے جا رہے ہیں ۔انہوںنے نگران حکومت سے اپیل کی کہ موجودہ معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے ٹھوس اقداما ت اٹھائے جائیں جن سے ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کیا جا سکے ۔اس کیلئے تمام بزنس کمیونٹی اور ماہرین معاشیات کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے تاکہ باہمی مشاورت سے ڈالر کو کنٹرول کرنے کیلئے مثبت حل تلاش کیا جا سکے ۔